ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (uae)میں فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل کردی گئی ہیں۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق’ E-Plus 91 کی نئی قیمت 2.58 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ ستمبر میں 2.51 درہم تھی۔
Special 95 پٹرول اب 2.66 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا، جو کہ پچھلے مہینے 2.58 درہم تھا۔ Super 98 کی قیمت 2.77 درہم فی لٹر ہو گئی ہے، جو ستمبر میں 2.70 درہم تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2.71 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا، جو ستمبر میں 2.66 درہم تھا۔
واضح رہے کہ یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی ہر مہینے کے آغاز سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مقامی مارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھنا اور عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو صارفین تک منتقل کرنا ہوتا ہے۔
یو اے ای بھر میں موجود تمام پٹرول پمپس یکم اکتوبر سے ان نئی قیمتوں پر فیول کی فراہمی کریں گے۔ یاد رہے کہ صرف امارات (Emarat) کے 155 سے زائد اسٹیشنز ملک بھر میں سرگرم عمل ہیں۔