یوٹیوب پریمیم میں بڑی اپڈیٹس، سبسکرائبرز کے لیے نئے فیچرز متعارف

یوٹیوب پریمیم میں بڑی اپڈیٹس، سبسکرائبرز کے لیے نئے فیچرز متعارف

ویب ڈیسک:یوٹیوب نے اپنے پریمیم سبسکرائبرز کے لیے بڑی اپڈیٹس کا اعلان کیا ہے، جو اب اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ویب، اسمارٹ ٹی وی اور گیمنگ کنسولز پر دستیاب ہوں گی۔ یہ فیچرز پہلے محدود صارفین یا تجرباتی مراحل میں تھے، لیکن اب سب پریمیم ممبرز ان کو استعمال کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم میں بڑی اپڈیٹس یہ کی گئی ہیں کہ ’ پریمیم صارفین اب ویڈیوز کو 4 گنا رفتار پر چلا سکتے ہیں، جب کہ مفت صارفین کے لیے یہ حد 2x ہے۔

بہتر آڈیو کوالٹی: میوزک ویڈیوز اب پریمیم سبسکرائبرز کے لیے 256kbps پر چلیں گی، جو اس سے پہلے صرف یوٹیوب میوزک پر دستیاب تھی۔

جمپ اہیڈ ٹول: یہ فیچر صارفین کو ویڈیو کے سب سے زیادہ دیکھے گئے حصوں پر سیدھا جانے کی سہولت دیتا ہے۔ اب یہ اسمارٹ ٹی وی اور کنسولز پر بھی دستیاب ہے۔

یوٹیوب شارٹس میں اسمارٹ ڈاؤن لوڈز: اب آئی فون صارفین کے لیے بھی یہ فیچر دستیاب ہے، جس سے شارٹس آٹومیٹکلی ڈاؤن لوڈ ہو کر آف لائن بھی دیکھے جا سکیں گے۔

شارٹس کے لیے پکچر اِن پکچر موڈ: آئی او ایس صارفین اب شارٹس کو ایک چھوٹی اسکرین پر دیکھتے ہوئے دوسرے کام بھی کر سکیں گے، یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ پر تھا۔

ان نئے فیچرز کا مقصد یوٹیوب پریمیم کو مزید پرکشش بنانا ہے تاکہ صارفین کو بہتر ویڈیو اور آڈیو تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

 

Watch Live Public News