راکھی ساونت نے حجاب شروع کردیا ؟

راکھی ساونت نے حجاب شروع کردیا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت ممبئی کی گلیوں میں حجاب پہن کر گھوم رہی ہیں۔

تنازعات کی ملکہ راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے بعد سے بالی ووڈ میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے۔ وہ اگر اپنے بیانات کو لیکر میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی ہیںحال ہی میں راکھی جم میں حجاب پہن کر پہنچیں، جس کے بعد ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

راکھی نے حجاب پہن کر میڈیا سے بھی گفتگو کی جہاں انہوں نے حجاب پہننے کی وجہ بھی بتائی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ حجاب ان کے دوست نے بطور تحفہ دیا تھا اور وہ اسے پہن کر جم آئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ جم کے کپڑے پہنتی ہیں تو انہیں حجاب پہن کر گھر سے نکلنا پڑتا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔