بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان
کراچی (پبلک نیوز) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت مکمل کرلی۔ اضافے سے بجلی صارفین پر 21 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوںگی۔ فیصلے کا اطلاق300 یونٹ والے صارفین، زرعی صارفین پر کے الیکڑک صارفین پرنہیں ہوگا۔ بجلی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی جائے گی۔ چئیرمین نیپرا نے کہا ہے کہ ہمارے تحفظات دورکرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہورہا۔ بند پاور پلانٹس کے لئے، ایڈجسٹمنٹس مانگی گئی ہیں۔ بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ نہں دیں گے۔ سی پی پی اے نے ڈیڑھ ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں دس پیسے فی یونٹ کا فرق پڑے گا۔ جولائی میں نیپرا حد سے زائد نقصانات کے باعث 102 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ یہ بوجھ این ٹی ڈی سی خود برداشت کرے گا۔ میرٹ آرڈر سے ہٹ کربجلی اکرنے سے 68کروڑ 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ ایل این جی کی قیکے زیادہ ہونے سے 9 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑا۔ چئیرمین نیپرا کے مطابق بجلی کےترسیلی نظام میں خرابیاں دورکرنے کی مجموعی لاگت بہت کم ہوگی۔ ہم خرابیاں دورکرنے میں ہرماہ زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ جولائی اگست میں سسٹم کی مرمت کے باعث اب کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ نیپرا نے اس حوالے سے کمپنیوں کو لیٹر جاری کردیا ہے۔ مہلک حادثات کے واقعات پر نیپرا کا فوکس زیرو ٹالرنس ہے۔ وولٹیج اوپر نیچا ہونا قابل معافی ہےمگر انسانی جان کا ضیاع نہیں۔ اس سال جنوری سے اب تک ایل این جی کی ریکوزیشن کی سمری پیش کریں۔ ہر ماہ ایل این جی کا شارٹ فال نیپرا کو فراہم کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔