کراچی ( پبلک نیوز) پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے بلانے کا فیصلہ، پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک مشاورت۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائے گا۔ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی۔