پٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی،پٹرول اور ڈیزل کی ٹرپل سنچری

پٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی،پٹرول اور ڈیزل کی ٹرپل سنچری
اسلام آباد: نگران حکومت بھی ریلیف دینے میں ناکام رہی، بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا، قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ خیال رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔