بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، سارو گنگولی

بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، سارو گنگولی
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور کپتان اور سارو گنگولی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کے پریشانی باعث بن سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اسٹار اسپورٹس نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے ٹیم انڈیا کے لئے کپتان بابراعظم کو اصل چیلنج قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھارتی بالرز کو پاکستانی کپتان کیخلاف کڑی لائن لینتھ پر بالنگ کرنا ہوگی ورنہ وہ انکے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ بابراعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں جس میں سے کسی کو کوئی شک نہیں لیکن ہمارے بالنگ اٹیک میں بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے بالرز موجود ہیں جو انکے خلاف اٹیک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بالنگ اٹیک پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی موجودگی میں پاکستان کا مضبوط بولنگ اٹیک ہے جس سے ٹیم انڈیا کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ اس سے قبل اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلینے بھی پاکستان کے بالنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریف ٹیم کے پاس بہترین پیس اٹیک ہے اور وہ میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔