مہنگائی کے جھٹکے، ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

مہنگائی کے جھٹکے، ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اثرات ریلوے پر بھی پہنچ گئے، ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا۔پارسل اور لگیج کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اضافہ کا اطلاق کل سے ہوگا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 16 روز میں ریلوے کے دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ 16اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔