پی ایل آر اے کیجانب سے اراضی ریکارڈ ز سنٹرز سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپ

پی ایل آر اے کیجانب سے اراضی ریکارڈ ز سنٹرز سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپ
لاہور: پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے زیر اہتمام اراضی ریکارڈ ز سنٹرز سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے گوجرانوالہ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی فیلڈ عملہ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں تمام اراضی ریکارڈ زسنٹر کے عملے کو تربیت فراہم کی گی۔اس ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر آپریشنز مس انجم زھرہ، ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید، لیگل ایڈوائزر مغیث اسلم ملک ،ایڈیشنل ڈائریکٹرز، چوہدری شفیق اور عامر مظفر نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ ریونیو کے مختلف حصوں جن میں ویلوایشن ٹیبل کے مطابق فیس کی پڑتال، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں ریکارڈ اور نام کی درستگی، فرد کا طریقہ کار، لینڈ ریونیو ایکٹ کے مطابق وراثتی انتقال کا عمل درآمد، ای رجسٹری اور پرانی رجسٹریوں کے انتقال کا طریقہ کار، لینڈ ریکارڈ سسٹم میں ملکیت /خسرہ بلاک کرنا، حکم امتناعی، منسوخی حکم امتناعی کا عمل، ایف بی آر فیس کی پڑتال جیسے ریونیو امور سے متعلق مروجہ اور تجدیدی مراحل پر تربیت فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز مس انجم زھرہ کا کہنا ہے پنجاب کے تمام شہروں میں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ایڈمنسٹریشن کے معیاری اور منظم نظام کے تحت اراضی ریکارڈ سنٹرزپر خدمات کی آسان اور شفاف فراہمی یقینی ہو گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔