شکیل خان کاکرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانےکامطالبہ

شکیل خان کاکرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانےکامطالبہ
کیپشن: شکیل خان کاکرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانےکامطالبہ

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے، مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

سابق وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نےعمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔

Watch Live Public News