ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لئے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں۔
نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے علاوہ زلفی بخاری بھی نامزد ہیں تاہم فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی طرح زلفی بخاری بھی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔