آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل،13مالکان کل اسلام آباد طلب

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل،13مالکان کل اسلام آباد طلب
کیپشن: آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل،13مالکان کل اسلام آباد طلب

ویب ڈیسک: آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں،تحقیقاتی ٹیم نے 13آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی۔

ذرائع پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن محمد علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی پی پیز مالکان سے 2021میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے،تحقیقاتی ٹیم کے بااثر ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے مختلف پلانٹس کادورہ کیا،آئی پی پی کے سینئر ایگزیکٹوز کو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا۔

Watch Live Public News