ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کمی کردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ، پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے فی لیٹر کا کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
