سیلابی صورتحال کے باعث ساہیوال میں اسکولز مزید 7 روز کیلئے بند 

سیلابی صورتحال کے باعث ساہیوال میں اسکولز مزید 7 روز کیلئے بند 
کیپشن: سیلابی صورتحال کے باعث ساہیوال میں اسکولز مزید 7 روز کیلئے بند

ویب ڈیسک: ساہیوال میں سیلاب کے باعث ضلع بھر کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 74 اسکول مزید 7 روز کیلئے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے باقی تمام اسکول یکم ستمبر کو معمول کے مطابق کھل جائیں گے، اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی قیادت میں ریسکیو 1122 اور پاک فوج نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے موضع اکبر شاہ کے علاقے میں سیلابی پانی میں پھنسے تین افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں کو بحفاظت ریسکیو کیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

Watch Live Public News