ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپیلیں دائر کیں۔یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بھی اپیل دائر کر دی۔
درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد نےسزاؤں کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں سزا کالعدم قرار دے ۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 ،10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔