امیربالاج ٹیپوقتل کیس:گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبرتک توسیع

امیربالاج ٹیپوقتل کیس:گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبرتک توسیع
کیپشن: امیربالاج ٹیپوقتل کیس:گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبرتک توسیع

ویب ڈیسک: لاہور کی سیشن کورٹ نے امیربالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبرتک کی توسیع کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں امیر بالاج قتل کیس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ 

ملزم گوگی بٹ نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے گوگی بٹ کے وکیل کو بحث کے لئے پابند کر دیا۔عدالت نے ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ۔تھانہ چوہنگ پولیس نے عدالت میں مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News