ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ نرگس فخری خفیہ شادی کے بعد ممبئی میں ایک ایونٹ میں پہلی بار اپنے شوہر ٹونی بیگ کیساتھ منظر عام پر آئیں ہیں ۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل میڈیا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ کے ساتھ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔ اس ایونٹ میں معروف فلم میکر فرح خان بھی موجود ہیں جو ٹونی کو کہہ رہی ہیں کہ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہوجاو۔ فرح کے الفاط سن کر تقریب میں موجود کچھ لوگ حیران ہوئے جبکہ کچھ نے مسکرا کر نئے جوڑے کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد برنس مین ٹونی بیگ نے رواں سال فروری میں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں خاموشی سے شادی کی تھی جس میں صرف چند لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ بعد میں سوشل میڈیا پر کیک اور ڈیکوریشن کی کچھ تصاویر سامنے آئیں تھیں جس میں دونوں کے نام درج تھے۔ اب فلم میکر فرح کے جملے نے دونوں کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔