امید سے ہونے کی افواہوں پر ماوراحسین کا ردعمل آگیا

امید سے ہونے کی افواہوں پر ماوراحسین کا ردعمل آگیا
کیپشن: امید سے ہونے کی افواہوں پر ماوراحسین کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورا حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کے اچانک اعلان کے بعد اب اداکارہ نے حاملہ ہونے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر ردعمل دے دیا ہے۔

حال ہی میں ماورا حسین نے ایک تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں۔ پستہ سبز پشواس اور ہلکے میک اپ میں ان کا انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا اور یہ وائرل مناظر کئی سوشل میڈیا پیجز کی زینت بھی بنے۔ تاہم ان تصاویر کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

ان افواہوں کے جواب میں ماورا حسین نے خود انسٹاگرام کا سہارا لیا اور اسی تقریب کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا: “میں اس وقت اپنے ‘دم نال دم بھران گی’ یعنی اپنے شوہر سے بےحد محبت کے دور میں ہوں، اور مجھے اسے انجوائے کرنے دیں۔”

ماورا نے انسٹااسٹوری پر بھی دلچسپ انداز میں ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی اور مداحوں سے گزارش کی کہ وہ بلاوجہ کی ایسی باتوں کو ہوا نہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کو سکون سے جینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری پہلے ہی مداحوں میں بے حد مقبول تھی، اور شادی کے اعلان نے ان کے چاہنے والوں کو مزید خوش کر دیا۔

ماورا حسین نے ہمیشہ اپنی پُروقار شخصیت اور پروفیشنل رویے کے باعث مداحوں کے دل جیتے ہیں، اور ایک بار پھر انہوں نے افواہوں پر مؤثر انداز میں وضاحت دے کر سب کو مطمئن کر دیا ہے۔

Watch Live Public News