ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ہمارا ایک ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈ کرنے کے بعد کریش کر گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کمانڈر ایف سی این ، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔ ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔