ملک میں پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا
کیپشن: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا

ویب ڈیسک: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس منظرعام پر آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپخونخوا کے ڈسٹرکٹ ٹانک میں پولیوکا کیس سامنے آیا ہے۔ 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی نیشنل لابیرٹری  نے پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ جس کے بعد صرف خیبرپخونخوا میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔  

ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔

Watch Live Public News