ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں لینڈ یوز ریگولیشن نے 2024 سے قبل منظور کیے گئے رہائشی اور کمرشل پراجیکٹس کو منسوخ کر دیا۔ اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
لینڈ یوز ریگولیشن حکام کا کہنا ہے کہ ادارے نے صرف اُن منصوبوں کو منسوخ کیا ہے۔ جہاں منظوری کے بعد اب تک تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جن منصوبوں پر اب تک تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا، ان کے نقشے منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ اور اب اُن تمام کمرشل پراجیکٹس کیلئے نئی منظوری لینی ہوگی، جبکہ تعمیر شروع ہونے سے پہلے ہر ضلع میں نقشوں کی دوبارہ منظوری دینی ہوگی۔ خط میں لکھا ہے کہ مکمل دستاویزات اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ نئی درخواستیں صرف اپ ڈیٹ شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہی قبول کی جائیں۔