ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کاؤنٹی ون ڈے کپ میں چوتھی سنچری بنا کر ثابت کر دیا کہ اب وہ واپس فارم میں آگئے ہیں۔
یورکشائر کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے ون ڈے کپ میں سیمی فائنل میں ہیمپشائر کیخلاف رواں ایونٹ میں چوتھی سنچری اسکور کی ہے۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹر نے 97 گیندوں پر 105 رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 4 سنچریز اور تین نصب سنچریز سکور کر کے مجموعی طور پر 688 رنز بنائے۔
ان کی اس کارکردگی نے نا صرف یارکشائر کے سیمی فائنل کے سفر کو آسان بنایا بلکہ شائقین کرکٹ کو بھی بے حد متاثر کیا۔ انگلینڈ میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ کارکردگی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ انہیں مستقبل میں مزید مواقع فراہم کر سکتی ہے۔