معروف کرکٹر جیمی اوورٹن نے ریڈ بال کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک لے لی

معروف کرکٹر جیمی اوورٹن نے ریڈ بال کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک لے لی

(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے ریڈبال کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے لی ہے۔

جیمی اوورٹن نے دو ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔ جیمی اوورٹن نے 99 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔

جیمی اوورٹن کا کہنا ہے کہ  میری خوش قسمتی ہے کہ 99 فرسٹ کلاس اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے، میرے لیے کریئر کے اس موڑ پر  دماغی اور جسمانی طور پر ممکن نہیں کہ تمام فارمیٹ کھیل سکوں۔

انہوں نے کہا کہ  میرا سارا فوکس وائٹ بال فارمیٹ پر ہوگا،میری کوشش ہوگی کہ وائٹ بال میں اپنی بہترین پرفارمنس دے سکوں۔

Watch Live Public News