ویب ڈیسک:پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کی بڑی کامیابی، پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹرویٹ چیمپئن بن گئے۔
بیٹل آف بنکاک کے نام سے ٹائٹل فائٹ کا انعقاد تھائی لینڈ میں ہوا، عثمان وزیر نے سخت مقابلے کے بعد ٹاپ رینک انڈونیشن حریف فرنینڈس کو شکست دی۔

دس راؤنڈ پر مشتمل فائٹ کے آخری راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آوٹ کر دیا ، عثمان وزیر کے حریف انڈونیشیائی باکسر فرنینڈس سابق ڈبلیو بی سی ایشین چیمپئن تھے۔

عثمان وزیر نے اپنا ٹائٹل سیلاب متاثرین ہم وطنوں کے نام کردیا ، عثمان وزیر اپنی 17انٹرنیشنل فائٹس میں12 ناک آوٹ کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔
