5 سے زائد سمز استعمال کرنیوالوں کا موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟ اصل حقائق کیا؟

5 سے زائد سمز استعمال کرنیوالوں کا موبائل فون بلاک ہوجائے گا؟ اصل حقائق کیا؟

ویب ڈیسک: موبائل فون صارفین کے لئے اہم خبر، 5 سے زائدسیمیں استعمال کرنے والے صارفین کا موبائل فون بلاک کیا جائے گا یا نہیں؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پی ٹی اے کا ایک نوٹیفکیشن بھی گردش کررہا ہے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے پی ٹی اے حکام کا دو ٹوک بیان آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی اے کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کردیا جائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل پر استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔

جعلی نوٹی فکیشن میں پی ٹی اے کے لوگو کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس میں صارفین کو وارننگ دی گئی ہے، تاہم پی ٹی اے  نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔

پی ٹی اے کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس خبر کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی نگرانی کرتا ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں بھی کرتا ہے، جس میں مشکوک ڈیوائسز کو بلاک کرنا، ایف آئی اے کے ساتھ چھاپے مارنا اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔

 
 

Watch Live Public News