جوئے کی تشہیر، ٹک ٹاکر مناہل ملک کا نام بھی ریڈار میں آگیا

جوئے کی تشہیر، ٹک ٹاکر مناہل ملک کا نام بھی ریڈار میں آگیا

ویب ڈیسک: سینیئر صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا ’ ڈکی بھائی‘ پہلے سے ہی جوئے کی پروموشن کے الزام میں گرفتار ہیں،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مختلف ناموں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں، ان ناموں میں ’سٹرولوجی‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والی معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول، رجب بٹ کا نام پہلے سے آچکا ہے اور بھی دیگر ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اس میں شامل ہیں۔

صحافی منصور علی خان  نے اپنے ’ویلاگ‘ میں بتایا کہ  چند کے نام ہم نے شیئر کئے تھے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا لیکن وہ ریڈار میں ہیں، اسی کے اندر اب ٹک ٹاکر مناہل ملک کا نام بھی سامنے آرہا ہے، مناہل ملک کے بارے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بھی ایک اشتہار میں کام کیا۔

سینیئر صحافی منصور علی خان نے اپنے ویلاگ میں اس اشتہار کی تصویر بھی دکھائی جس میں ٹک ٹاکر مناہل ملک اس کی پروموشن کررہی ہے۔

منصور علی خان نے مزید کہا کہ یہ آج سے کوئی پونے دو سال پرانی ویڈیو ہے، جس میں مناہل ملک جوئے کی تشہیر کررہی ہیں۔ مناہل ملک ماضی میں بھی بہت سے تنازعات کا حصہ رہی ہیں۔

ہماری اطلاعات کے مطابق وہ اب اس ریڈار میں بھی آئی ہوئی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی مناہل ملک کے خلاف کوئی ایکشن لیتا ہے یا نہیں؟

Watch Live Public News