اسلام آباد کے تمام ہائیکنگ ٹریلز تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد کے تمام ہائیکنگ ٹریلز تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:شہر اقتدار میں تیز بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا معاملہ ، ضلعی انتظامیہ کا اسلام آباد کے تمام ہائیکنگ ٹریلز تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ہائی کنگ ٹریلز بند رہیں گے۔

ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4 ٹریل 5 اور سید پور ویلج کا عقبی راستہ بند رہے گا۔

دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا،   راول ڈیم کا لیول 1751.70 فٹ پر پہنچ چکا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ 

کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔ 

عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔

Watch Live Public News