ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
امام الحق لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنڈلی کی انجری کے باعث امام الحق لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔
پی سی بی نے لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔