(ویب ڈیسک ) وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے نارووال ک میں مندر کو گرانے کیحوالے سے جھوٹی خبر پر حقائق پر مبنی بیان جاری کردیا۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی نے نارووال کے نواحی علاقے (اڈا سراج) میں ہندو مندر کو مبنیہ طور پر گرانے کیحوالے سے جو خبر شائع کی وہ سراسر غلط ہے۔میں نے خود مندر کا دورہ کیا اور موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث مندر کا صرف ایک حصہ متاثر/منہدم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستِ پاکستان نے ہمیشہ نا صرف اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا بلکہ تمام مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ نجی ٹی وی کی جس غلط خبر پر بھارتی میڈیا اور انتہاء پسند ہندوؤں نے واویلا مچایا ہوا ہے انکو حقائق پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے مزید کہا کہ تمام اقلیتی برادری چاہے وہ سکھ ہو، مسیحی ہو یا ہندو پاکستان کے برابر کے باعزت شہری ہیں اور ریاستِ پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔