واٹس ایپ نے 'نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر' کا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے 'نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر' کا فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے 'نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر' کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے،جس کے تحت امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف کو ایڈٹ کیا جا سکے گا۔ میٹا کی زیر ملکیت معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ ا س نئے فیچر پر گزشتہ کئی عرصے سے کام کر رہی تھی۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال 'اینڈرائیڈ' صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، اینڈرائیڈ صارفین اسے اپنے اپڈیٹڈ واٹس ایپ ورژن میں استعمال کرسکیں گے،جبکہ آئی فون صارفین کو اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے کچھ ماہ انتظار کرنا ہوگا۔ اس فیچر کے باعث واٹس ایپ کے مختلف فونٹس استعمال کرنا آسان ہوجائے گا، اس سے صارفین فوراً ہی دوسرے فونٹس کا انتخاب کر سکیں گے۔ اس سے متعلق واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے ،اس نئے فیچر کے پیش نظر صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر موجود ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں اور سینٹر میں کرسکیں گے۔ اس طرح صارفین اپنی امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف پر ٹیکسٹ مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ اس نئے ٹول کے ذریعے بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل کیا جا سکے گا، اس سے بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ کے رنگ میں فرق واضح ہوجائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ چند صارفین کی اس فیچر تک رسائی نہ ہو،اس کیلئے انہیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، آئندہ کچھ روز میں یہ فیچر تمام تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔