مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ایم پی ایز کی ملاقات، متعدد پراجیکٹس کا اعلان

مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ایم پی ایز کی ملاقات، متعدد پراجیکٹس کا اعلان
کیپشن: Meeting of MPs of different districts with Maryam Nawaz, announcement of various projects

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ایم پی ایز نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز کی جانب سے ساتھ ملکر چلنے کے عزم کو دہرایا گیا جبکہ مختلف پراجیکٹس کا اعلان اور جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات  نوٹ کیں۔ انہوں نے قابل عمل تجاویز پرعملدرآمد کے احکامات بھی جاری کردیے۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس کو بھی سراہا اوروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ملکر چلیں گے۔ پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت، 5ایکسپریس وے اور 3 موٹرویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اور ہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔ دیہات اوردوردراز علاقوں میں علاج معالجے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ 

مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہوگا۔ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ 

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں، کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ 

اس موقع پر خواتین ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پہلی وزیراعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔ 

ملاقات کرنے والوں میں ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ شامل تھے۔ اسک ے علاوہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھرال، ، مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید،سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔

سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن ،ملک واصف مظہر،محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ،قاضی احمد سید،سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد،میاں علمدار عباس قریشی،شازیہ عابد،نیلم جبار چوہدری،نرگس فائزہ ملک رابعہ نذیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔

محمد اورنگزیب، پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔