بجلی چوری کے سدباب کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

بجلی چوری کے سدباب کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منتخب کیا گیا جس میں   بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور ڈیسکوز حکام نے رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سابق سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈیسکوزحکام نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پر بجلی چوری کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں پولیس، مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری، ڈی آفس، پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں حصہ لیں گی، بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری کے مقدمات میں مضبوط اور مؤثر پراسیکیویشن کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News