معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے مداحوں کو پریشان کن خبر سنا دی،ویڈیو دیکھیں

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے مداحوں کو پریشان کن خبر سنا دی،ویڈیو دیکھیں
کیپشن: sundal khattak
سورس: web desk

ویب ڈیسک: معروف  ٹِک ٹاکر صندل خٹک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو باخبر بھی رکھتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت حیرانی ہوئی جب ٹک ٹاک سٹار نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی معروف ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا شمار ان ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جہنوں نے کم عرصے میں اپنی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنایا یہی وجہ ہے کہ ان کے فینز نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔

فیمس ٹک ٹاکر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے اپنےفینز کو سرپرائز دے دیا،  ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنا انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک اور یویٹوب اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے لگی ہیں اور آج کے بعد کبھی بھی لائیو نہیں آوں گی، بہت ’ اپ سیٹ ‘ ہوچکی ہوں۔

صندل خٹک نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی جنتی بھی ’ کنٹرورسیز ‘ چل رہی ہیں وہ ان سے کافی پریشان ہیں، دعاوں میں یاد رکھیئے گا، ویڈیو کے آخر میں ٹک ٹاکر نے اپنی فینز کو شکریہ بھی ادا کیا۔