ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
کیپشن: ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ویب ڈیسک:لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، رات کو شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مر ی، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان میں شام کے وقت تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، رات کو ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رات میں وزیرستان، بنوں، کرم، ہنگو، خیبر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام کومطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News