وزیر اعظم کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کرینگے، ذرائع

وزیر اعظم کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کرینگے، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کرینگے۔

ذرائع کے مطابق   آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدات و دیگر معاملات پر تفصیلات بتائیں گے ۔ وزیر اعظم  کی جانب سے کل بجلی کے ٹیرف میں کمی بھی متوقع  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے ۔جس میں   وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   بجلی کی قیمت میں6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس کل دو بجےبوگا ،اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  وزیراعظم کل ملک بھر کے بزنس مینوں سے بھی ملیں گے۔

Watch Live Public News