خاتون  پولیس افسر عائشہ بٹ   نے  عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

خاتون  پولیس افسر عائشہ بٹ   نے  عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

(ویب ڈیسک )  پولیس سروس آف پاکستان کے لیے بڑا اعزاز، 42ویں کامن کی خاتون افسر عائشہ بٹ عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب  ہوگئیں۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025 کا اعلان کردیا گیا۔ عائشہ بٹ سکاٹ لینڈ میں ہونے والی 62وی سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ وصول کریں گی۔

خیال رہے کہ عائشہ بٹ گوجرانوالہ میں بطور سی ٹی او ٹریفک تعینات ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان کا تعلق بھی پولیس سروس کے 42ویں کامن سے  ہے،  اے آئی جی آپریشنز ارسلان خان، ایس ایس پی سیکیورٹی سرفراز ورک بھی 42ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال اور ڈی پی او راجن پور فاروق بٹر کا تعلق بھی 42ویں کامن سے ہے، بلوچستان میں بطور اے آئی جی تعینات ڈاکٹر سمیع ملک بھی اسی کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔

عائشہ بٹ کے لیے بیج میٹس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News