عمران خان نے علی امین ، بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

عمران خان نے علی امین ، بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے۔

بیرسٹر سیف اور علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے طویل ترین ملاقات ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  اڑھائی تک گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صوبائی معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا،ملاقات میں قیادت پر  سوشل میڈیا پر جاری بے جا تنقید بھی زیر بحث آئی، ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظر ثانی پر بھی بات ہوئی،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیش رفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق آنے والے چند دنوں میں علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کرینگے۔

Watch Live Public News