(ویب ڈیسک ) کراچی میں واٹر ٹینکر ایک بارپھر بے قابو، موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، مسافروں سے بھری بس الٹنے سے متعدد افرد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو بس سے باہر نکالا جا رہا ہے ، زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔