(ویب ڈیسک ) کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امیر خسرو روڈ پر بارش اور تیز ہواؤں کے باعث درخت گاڑی پر گرگیا لیکن اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حسین آباد، کریم آباد انڈر پاس کے قریب گاڑی نالے میں گرگئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ ٹریفک کو نرسری سے شارع قائدین کی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات میں مزید بارش ہوسکتی ہے، ہوا کی رفتار 50 سے 60 اور کہیں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ کل کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔