(ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلافائیو جی ایئرپورٹ بن گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) کا کہنا ہے کہ اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو تیز ترین فائیو جی ( 5G )انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہوں گی۔ فائیو جی ( 5G )انٹرنیٹ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے لائیو سٹریمنگ، شفاف ویڈیو کالز، تیز براؤزنگ ممکن ہوگئی۔
پی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ کی عمارت کے باہر اور آس پاس فائیو جی ( 5G )سہولت فعال ہے۔ اندرونی ٹرمینل میں مکمل اور بہتر کوریج یقینی بنانے کے لیے ٹیکنیکل کام تیزی سے جاری ہے۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی( 5G )کی سہولت کو عنقریب ملک کے دیگر بڑے ائیرپورٹس پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
