مزید لکھا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کی چھنو کون ہے اور کون پارٹی چھوڑ رہا ہے، کیا گفتگو ہوئی؟ ویڈیو دیکھنا نہ بھولیں۔ ویڈیو میں دونوں رہنما بڑے پرتپاک انداز میں گلے مل رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کو اپنی جماعت میں لانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان ویڈیو میں حسن مرتضیٰ کو اپنی چھنو بھی قرار دے رہے ہیں۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا اسمبلی ہال کے باہر ٹاکرا ہو گیا۔۔۔!!!!! فیاض الحسن چوہان کی چھنو کون ہے اور کون پارٹی چھوڑ رہا ہے، کیا گفتگو ہوئی ویڈیو دیکھنا نہ بھولیں۔۔۔!!!! pic.twitter.com/gsW8Qk9Pbr
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) August 2, 2021
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دونوں سیاسی رہنماؤں کو بڑے خوشگوار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سماجی رابطوں ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اور حسن مرتضیٰ کا اسمبلی ہال کے باہر ٹاکرا ہو گیا۔