ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں ہار گئی

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں ہار گئی

(ویب ڈیسک )ناروے کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو شکست ہو گئی اور اب پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

ناروے میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے فورڈ آئی ایل کلب کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں قومی ٹیم کو فورڈ آئی ایل کلب سے 4-3 سے شکست ہوئی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل تیسری پوزیشن کا میچ ناروے کے سوترا کلب سے کھیلے گی.

یاد رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو 2023 میں بھی فائنل میں پینالٹی ککس پر شکست ہوئی تھی۔
 

Watch Live Public News