ہنڈا سی ڈی 70 سی سی کی نئی قیمت  کیا؟ اہم خبر

ہنڈا سی ڈی 70 سی سی کی نئی قیمت  کیا؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک ) ہنڈا سی ڈی 70 اپنی فیول ایوریج کی وجہ سے ہمیشہ ہی لوگوں کی پہلی ترجیح رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے عوام آدمی کی سواری بھی کہا جاتا ہے تاہم اب اسکی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی اس وقت  ایک لاکھ 57ہزار 900روپے ہے۔اس کے علاوہ اس کا ایک اور ماڈل ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم بھی ہے جس کی اس وقت قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل اوسطاً50سے 60کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے،جس کی وجہ سے صارفین اس کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس کی مینٹی نینس کا خرچ بھی بہت ہی کم ہے۔   ہنڈا سی ڈی 70 سی سی  تین رنگوں میں آتی ہے، جن میں سیاہ، سرخ اور نیلا شامل ہیں۔

Watch Live Public News