خلیل الرحمٰن قمر کے بعد لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ

خلیل الرحمٰن قمر کے بعد لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ

(ویب ڈیسک ) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے بعد لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   نوجوان حمزہ کی کائنات نامی لڑکی سے دوستی ہوئی ،  کائنات نے حمزہ کو ہنی ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر ناشتہ لانے کا کہا ۔ کاہنہ کے علاقے میں حمزہ فلیٹ پر ناشتہ لیکر پہنچا تو تین لوگ اور گھر میں گھس آئے ۔ملزمان نے نوجوان پر تشدد کیا، نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا ۔ 

پولیس  کے مطابق  ملزمان تشدد کرتے رہے اور خاتون وڈیو بناتی رہی ۔ 

پولیس نے کاہنہ تھانے میں متاثرہ نوجوان حمزہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ   پولیس نے کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے  اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

Watch Live Public News