ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں اُن کو فارمیشن کی عملی تیاری اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سید عاصم منیر نے قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قومی یکجہتی، سول وملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل کا علمی و سماجی حلقوں کے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید زیڈ ٹین ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔ مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں نئے ہیلی کاپٹر نے فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔
خیال رہے کہ زیڈ ٹین ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائب سٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہے۔