گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس: شرکاء کا فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے تعاون سے علماء و مشائخ دین اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس
کیپشن: ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے تعاون سے علماء و مشائخ دین اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ دین اور مشران نے پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

شرکاء کا پاکستان میں امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان ۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل نیک نام نے بطور مہمان خصوصی بین المسالک امن کانفرنس میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے علماء کرام و مشائخ دین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے علماء کرام و مشائخ دین کا کردار کلیدی ہے ۔

شرکاء نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔

Watch Live Public News