ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی کرغزستان کے ڈائریکٹرنیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی فرخت امینوو کیساتھ اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو اور بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں دونوں ممالک نے کرپٹو، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی۔ پاکستان اور کرغزستان نے محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل معیشت کیلئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرغزستان نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی نے معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرغزستان ڈیجیٹل اثاثوں میں جدت اور ریگولیٹری ڈھانچے میں تعاون کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ممالک کا ورچوئل اثاثوں کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے۔ کرپٹو شعبے میں باقاعدہ شراکت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز زیر غور ہے۔