شاہ رخ خان نے آخر کار اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر لیا

شاہ رخ خان نے آخر کار اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر لیا
کیپشن: شاہ رخ خان نے آخر کار اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر لیا

ویب ڈیسک: قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے باوقار ایوارڈز اور اعزازات حاصل کرنے والے، شاہ رخ خان نے آخر کار اپنا پہلا قومی ایوارڈ جیت لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپر اسٹار کو 'جوان' میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم میں انہوں نے ڈبل رول ادا کیا تھا اور وہ سات مختلف روپ میں ںظر آئے جو ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جوان شاہ رخ خان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ فلم 'جوان' ، 'پٹھان'، اور 'ڈنکی' کی وجہ سے شاہ رخ خان 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ کنک خان کو یہ ایوارڈ وکرانت میسی کیساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے ویسے تو بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے لیکن نیشنل فلم ایوارڈ کیلئے اُن کو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک انتظار کرنا پڑا۔

بھارتی اداکار نے’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ ’چک دے انڈیا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان تیس سالوں سے اپنی ناقابل تردید دلکشی، ذہانت اور شاندار پرفارمنس سے سامعین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، اور وہ نیشنل فلم ایوارڈ کے واقعی مستحق ہیں۔

Watch Live Public News