ٹیسٹ کرکٹ کا 129سال پرانا ریکارڈبرابر

ٹیسٹ کرکٹ کا 129سال پرانا ریکارڈبرابر
کیپشن: ٹیسٹ کرکٹ کا 129سال پرانا ریکارڈبرابر

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایٹکنسن نے 129 سال بعد وہ کارنامہ دہرایا جو اس سے قبل صرف انگلش لیجنڈ جارج لوہمن کے حصے میں آیا تھا۔

اوول کے میدان میں جاری پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے روز ایٹکنسن نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے 5 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جن میں یشسوی جیسوال، دھروو جورَیل، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔

یہ شاندار کارکردگی ان کے ٹیسٹ کیریئر کا اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں انہوں نے صرف 13 میچز میں 60 وکٹیں مکمل کر لیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 34.9 اور اوسط 21 رہی، جو 1896 کے بعد اس سطح پر پہنچنے والے پہلے بولر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف جارج لوہمن کو حاصل تھا، جنہوں نے 34.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ 36 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

میچ کی صورتحال:
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو 224 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 247 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور انہیں 23 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔

دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے۔ یشسوی جیسوال 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ نائٹ واچ مین آکاش دیپ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کو اس وقت مجموعی طور پر 52 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

Watch Live Public News