ایرانی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

ایرانی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

ویب ڈیسک: ایرانی صدرمسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل معزز مہمان کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نےایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ 

ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی ہے، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا ہے اور   ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا ہے۔

ایرانی صدر شام کو لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ جہاں ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ 

پاکستان کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا دورے کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان کے دورے کے دوران سرحدی سلامتی اور علاقائی امن کے امور زیر بحث آئیں گے، سرحدی منڈیاں اور رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں، کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

Watch Live Public News